عمران فاروق قتل کیس، برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک کے زریعے بیان قلم بند کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور

منگل 21 جنوری 2020 12:49

عمران فاروق قتل کیس، برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک کے زریعے بیان قلم بند کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلم بند کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 17 فروری کی بجائے 3 فروری کو بیان قلمبند کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے برطانوی گواہوں کے بیان قلمبند کروانے کے لیے 17 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہان کے بیان 3فروری کو قلم بند کر کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں