آئندہ سماعت تک پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ کے معاملات چلائے،

سپریم کورٹ کا ائیر مارشل ارشد محمود کو کام سے روکنے کا تحریری حکم

جمعرات 23 جنوری 2020 14:57

آئندہ سماعت تک پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ کے معاملات چلائے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو کام سے روکنے کے معاملے پر 20 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاکہ ٓئندہ سماعت تک پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ کے معاملات چلائے۔

(جاری ہے)

حکمنامہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز اس دوران چیئرمین کے اختیارات بھی کرسکتا ہے،عدالت میں پی آئی اے سے متعلق ایچ آر سی کی درخواست زیر سماعت ہے۔حکمنامہ کے مطابق ہسندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست کو سپریم کورٹ منتقل کیا جائے،ہائیکورٹ والی اور ایچ آر سی کی دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ منسلک کیا جائے،مزید سماعت دو ہفتے کے بعد ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں