شہباز شریف کا ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدر رجب طیب ادوان سے اظہار تعزیت

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:08

شہباز شریف کا ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدر رجب طیب ادوان سے اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترکیمیں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدر رجب طیب اردوان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میڈیا سنٹر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ترکی کے مشرقی حصے میں زلزلہ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل دے،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں