موثر قانون سازی اور بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہی: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 27 فروری 2020 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نپٹنے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کو پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ا?بادی کا ایک بڑا حصہ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران اور کرپشن جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جن پر موثر قانون سازی اور بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار’’پارلیمانی نظام کار اور انتخابی حلقوں سے تعلق ‘‘کے موضوع پر بدھ کے روز پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS)کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں اراکین سینٹ و قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے علاوہ ترکی اور کموکڈ?یا کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کر رہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر نے بین الاقوامی ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلے میں PIPS انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ میں ترکی اور کمو ڈیا کے اراکین پارلیمنٹ کی شرکت سے ہمیں ان کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم ہوگا اور قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے منتخب ہونے والے اراکین کو پارلیمانی کاروائی اور قانون سازی کے عمل میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے ا?ئین ، قواعد و ضوابط اور پارلیمانی طریقے کار سے ا?گاہی ضروری ہے اور اس سلسلے میں PIPS انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ، طبی اور معاشی نظام کو موثر قانون سازی کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی کے عمل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے PIPS کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہیں۔ ورکشاپ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر PIPS محمد انور نے بھی خطاب کیا اور PIPS کی تشکیل اور کام کے طریقہ کار سے ورکشاپ کے شرکائ کو ا?گاہ کیا۔ انہوں نے ورکشاپ میں شرکت کرنے پر شرکا ئ کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں