پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے مانچسٹرچلی گئی

ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ بھی کی،مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے

منگل 7 اپریل 2020 13:37

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے مانچسٹرچلی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پی آئی اے کی خصوصی پرواز 403 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے مانچسٹرچلی گئی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ بھی کی۔ منگل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 701 سے 403 مسافروں کو لیکر اسلام اباد ائیرپورٹ سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی ٹیم نے روانگی سے قبل تمام مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کی،اڑان بھرنے سے قبل جہاز سمیت مسافروں کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا، جبکہ پی آئی اے کے کپتان فرسٹ آفیسر اور کریو کو حفاظتی کٹس ماسک اور گلوز بھی فراہم کئے گئے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہاکہ قومی ائرلائن پی آئی اے کے لیے مسافر اور کریو کی صحت اور زندگیاں اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں