وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے

جمعہ 10 اپریل 2020 12:56

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے۔ پشاور میںان کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات اور اس حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کریں گے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی کفالت اور ان کو راشن فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت وزیر اعظم پشاور میں قائم ایک سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں