شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی فیصلہ ہے، اسے سیاسی مقدمہ نہ بنائیں، وزیر اطلاعات شبلی فراز

جس نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا اس کو بے فکر ہونا چاہیے،پی ٹی آئی احتساب کا نعرہ لے کر آئی تھی اور وہی کر رہی ہے، ثبوتوں کوشائع کیا جانا چاہیے، شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل

پیر 28 ستمبر 2020 20:50

شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی فیصلہ ہے، اسے سیاسی مقدمہ نہ بنائیں، وزیر اطلاعات شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی فیصلہ ہے، اس معاملے کو سیاسی مقدمہ نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل میں شبلی فراز نے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری نوشتہ دیوار تھی کیونکہ ان کے خلاف بہت واضح ثبوت موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا ہے، اس میں سیاست کہاں سے ہی اس گرفتاری کا ذمہ عمران خان پر ڈال کر مقدمے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر انہوں نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا تو انہیں بالکل بے فکر ہونا چاہیے، تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لیکر آئی ہے اور وہی کررہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں