فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی ، پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج

پیر 26 اکتوبر 2020 14:09

فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی ، پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان نے فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلب کر کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکرٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دفتر خارجہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔خاکوں کی اشاعت کے بعد فرانس کے صدر کے گستاخانہ بیان پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں