صدر مملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ بچوں کے پسندیدہ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا روانگی سے متعلق الوداعی تقریب میں شرکت ، چڑیاگھر کا دورہ

صاف شفاف پاکستان تحریک کے تحت مارگلہ نیشنل پارک کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، صدر مملکت عارف علوی کا تقریب سے خطاب

منگل 24 نومبر 2020 16:27

صدر مملکت کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ بچوں کے پسندیدہ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا روانگی سے متعلق الوداعی تقریب میں شرکت ، چڑیاگھر کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ بچوں کے پسندیدہ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا روانگی سے متعلق الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ خصوصی میں تقریب میں شرکت کے لئے مرغزار چڑیا گھر کا دورہ کیا ۔ منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اسلامی روایات کے تناظر میں جانوروں کے تحفظ اور انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے شاندار فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں جانوروں کے بچوں کو ان کی مائوں سے علیحدہ کرنے سے ان کے احساسات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ کاون ہاتھی کمبوڈیا میں اپنے دیگر ساتھی ہاتھیوں سے مل کر خوشی محسوس کرے گا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ صاف شفاف پاکستان تحریک کے تحت مارگلہ نیشنل پارک کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے عوام میں جانوروں کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مارگلہ ہلز کے جانوں کے تحفظ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی دوسری جگہ منتقلی کے عمل پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ، وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم اور جانوروں کے تحفظ کی تنظیم فورپاز کے حکام موجود تھے۔

اس موقع پر جانوروں کے تحفظ کی تنظیم فور پاز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر خلیل نے کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی اور دیکھ بھال کے لئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ، وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم اور جانوروں کے تحفظ کی تنظیم فورپاز کے حکام موجود تھے۔ اس موقع پر جانوروں کے تحفظ کی تنظیم فور پاز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر خلیل نے کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی اور دیکھ بھال کے لئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں