میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے بڑا مختلف ہے، وزیراعظم

اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اسی تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی ہے، عمران خان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:43

میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے بڑا مختلف ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے بڑا مختلف ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ میں نے بہت مختلف زندگی گزاری ہے اور میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے بڑا مختلف ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا، مجھے نوجوانی میں دو مختلف ثقافتوں میں زندگی گزارنے کا تجربہ ہوا۔

عمران خان نے بتایا کہ میں نے اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اسی تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں غلامی کا دور تھا، اب ذہنی غلامی کا دور ہے، جوغلام بناتے ہیں وہ آپ کو نیچا سمجھتے ہیں۔اپنے زمانہ طالب علمی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ہمیں اردو بولنے کی آزادی نہیں تھی ، پہلے چار پانچ فیصد لوگ انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایلیٹ کلبوں میں 1974 تک پاکستانی لباس پر بھی پابندی تھی۔وزیراعظم نے بتایا کہ ہمیشہ اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں اسی لئے کامیاب ہوتا ہوں ، کرکٹ میں بھی جب تک کارکردگی سے متعلق سوچتا نہیں تھا سوتا نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں مسلسل اپنی زندگی کا جائزہ لیتا آیا ہوں، میں نے معاشرے کو اس طرح دیکھا جس طرح لوگوں کو موقع نہیں ملتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں