سپریم کورٹ نے پی پی 126جھنگ سے (ن) لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی

منگل 19 جنوری 2021 17:15

سپریم کورٹ نے پی پی 126جھنگ سے (ن) لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی پی 126جھنگ سے (ن) لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کرتے ہوئے یعقوب شیخ آئندہ انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی۔منگل کو سپریم کورٹ میں یعقو ب شیخ کی نااہلی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔یعقوب شیخ کے وکیل میاں عبدلرئوف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا ،2013انتخابات سے پہلے ہی 2010میں بینک سے سیٹلمنٹ ہو چکی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجی بینک کو 97 ملین کی بجائے 77 ملین ادا کئے گئے ۔سماعت کے دوران مخالف وکیل نے کہا کہ محمد یعقوب شیخ ابراہیم سنز کمپنی کے سی ای او اور اکثریتی شئیر ہو لڈر تھے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی ،نجی بینک اور یعقوب شیخ کے درمیان قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی ۔عدالت نے کہا کہ نجی بینک سے سیٹلمنٹ کسی دبائوکے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آ تی۔عدالت نے پی پی 126جھنگ سے (ن) لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کرتے ہوئے یعقوب شیخ کو آئندہ انتخابات لڑ نے کی اجازت دیدی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں