الیکشن کمیشن ،سینیٹ الیکشن میں کے پی کے سے متعلق تاج آفریدی کی درخواست پر سماعت پانچ اپریل تک ملتوی

منگل 9 مارچ 2021 15:18

الیکشن کمیشن ،سینیٹ الیکشن میں کے پی کے سے متعلق تاج آفریدی کی درخواست پر سماعت پانچ اپریل تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن میں کے پی کے سے متعلق تاج آفریدی کی درخواست پر سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر د ی گئی ۔تاج آفریدی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

وکیل تاج آفریدی نے کہاکہ آر او نے ہماری گنتی کی درخواست مسترد کی ،اسلام آباد میں آر او نے درخواست پر کارروائی کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے پی کے میں آر او کو دوبارہ گنتی کیاحکامات جاری کئے جائیں ۔الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں