حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری

پیٹرول دو روپے 13 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 79 پیسے مٹی کا تیل 1 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ

منگل 15 جون 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول دو روپے 13 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 79 پیسے مٹی کا تیل 1 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 112 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر قیمت بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 77 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 68 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔ قیمتوں کا اطلاق رات 12 سے نافذ العمل ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں