ایف آئی اے نے العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا

بدھ 16 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے العریبیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز شریف کو 24 جون کو طلب کیا ہے،ان پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ متعدد بار آپ سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب مانگا گیا مگر آپ نے اپنے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پر ذمہ داری ڈال دی۔

ایف آئی اے کے پاس پچیس ارب روپے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ رمضان شوگر مل، العریبیہ شوگر مل کے ملازمین کے اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کئے گئے تھے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے اکاؤنٹس 2008ء سے 2018ء تک آپریٹ ہوئے جب آپ کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں