کسی بیرونی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں،امریکی سفارتخانہ

ْجب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارت خانہ ان کی خیریت جانچ سکتا ہے،بیان

منگل 27 جولائی 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر سے امریکی سفارتخانے کے اہلکار کی ملاقات کے معاملے پر امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ کسی بیرونی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ جب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارت خانہ ان کی خیریت جانچ سکتا ہے،سفارتخانہ وکلاء کی ایک فہرست فراہم کرسکتا ہے، سفارتخانہ قانونی مشورے نہیں دے سکتا،اور نہ ہی عدالتی کارروائی میں حصہ لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں