پاکستان کی پارلیمان قومی اتحاد و سالمیت کی علامت ہے اور پوری قوم کا نمائندہ ادارہ ہے ،قاسم خان سوری

قومی اسمبلی کے ملازمین قومی اثاثے ہیں، اس ادارے کے لیے انکی خدمات قبل ستائش ہیں، قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 30 جولائی 2021 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خا ن سوری نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان قومی اتحاد و سالمیت کی علامت ہے اور پوری قوم کا نمائندہ ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اس ادارے کا اثاثہ ہے اور اس ادارے کے لیے انکی خدمات قبل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی قابل قدر خدمات سر انجام کے اعزاز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے اعلی آفسران اور دیگر عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔قائم مقام اسپیکر نے بجٹ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم قومی ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ملازمین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملازمین کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک نظریے کے تحت قائم ہوا ہے اور موجودہ حکومت ملکی اداروں کو مضبوط بنانے اور عام آدمی کی معیار کو بلند کرنے اور عوام کو صحت ، تعلیم ، انصاف اور روزگار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کے فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں سرکاری ملازمین کا قردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے ملازمین پر سیاسی وابستگیوں سے بلاتر ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات سرانجام دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے قومی اسمبلی ہاوسنگ سوسائٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور قومی اسمبلی ملازمین کے لئے صحت سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے ملازمین کو مزید لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ صرف وہی قومیں ترقی کرتے ہے جو محنت اور لگن پر یقین رکھتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں