پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:54

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا  وائرس کی وبا کے چیلنج کو مواقع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) :پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس کی  وبا کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹؔ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی  وبا کے خلاف حکومت کی حکمت عملی سائنسی طور پر درست اور ملک کے زمینی حقائق کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبہ میں وبا کے خلاف ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر اس چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments