وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاہور کی فضائی آلودگی اور سموگ کا مسئلہ اٹھایا ہے،حماد اظہر

وزیراعظم پاکستان نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو اس مسئلے سے نمٹنے کی ہدایات کر دیں،وفاقی وزیر

منگل 30 نومبر 2021 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاہور کی فضائی آلودگی اور سموگ کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو اس مسئلے سے نمٹنے کی ہدایات کر دیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نے مکمل اور جامع لائحہ عمل تیار کرکے ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں