چار لیگی ارکان کا خود کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھنا خوش آئند ہے، حماد اظہر

یہ 4 افراد ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گی ،وفاقی وزیر توانائی کا بیان

پیر 17 جنوری 2022 13:04

چار لیگی ارکان کا خود کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھنا خوش آئند ہے، حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ نون لیگ کی4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ خوش آئندہے کہ نون لیگ کے 4 ارکان خود کو قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرات رکھتے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ان 4 افراد کو اپنے عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 4 افراد ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں