یوٹیلیٹی اسٹورزپر آنے کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2022 21:26

یوٹیلیٹی اسٹورزپر آنے کی قیمت میں اضافہ واپس لے لیا گیا
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 180روپے کی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

10 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپے سے کم ہوکر 400 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلٹی اسٹورزپر بیس کلو آٹے کی قیمت میں ایک سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ 26 مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی اور 10 کلو آٹیکے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں