سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے، درخواست گزار افغانستان کا شہری ہے،عدالت

جمعہ 19 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے، درخواست گزار افغانستان کا شہری ہے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا افغانستان کا باشندہ ہونا ثابت نہیں ہوا، ملزم پاکستانی ہے، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بھی ساتھ لگایا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں شامل دیگر 2 ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ فریش گراؤنڈپرٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکریں۔بعد ازاں ملزم نے عدالتی آبزرویشنزکے بعد درخواست واپس لے لی اور عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔ملزم محمد دین کے خلاف گزشتہ برس جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں