صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:49

صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔صدر مملکت نے دہشت گرد ی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ۔صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں