وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو

منگل 23 اپریل 2024 16:27

وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم کی خصوصی توجہ اور ہدایات کے مطابق ٹیکس اصلاحات پر زور دیا اور اس حوالہ سے ٹیکس اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر قانون نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی تجاویز کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ٹیکس بار نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے ٹیکس باڈی کو اعتماد میں لینے پر اظہار تشکر بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں