متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے

منگل 23 اپریل 2024 18:48

متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) متنازع ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حاضری لگا کر واپس روانہ ہو ئے۔اعظم سواتی اپنے وکلاء علی بخاری اور سہیل خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہے۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحبہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سنتی ہیں، قبل از گرفتاری نہیں سنتیں۔ وکیل علی بخاری نے سوال کیا کہ جج صاحبہ کب تک آئیں گی عدالتی عملے نے کہا کہ جج صاحبہ ساڑھے 10 بجے تک آجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں