تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش

رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کے حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی، بیرسٹرگوہر

منگل 23 اپریل 2024 20:48

تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہارکیا ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت بے حد تشویشناک اور نہایت سنجیدگی کی متقاضی ہے، رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا،ہمیں رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کے حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی، تمام تر کوششوں کے باوجود معلومات کی فراہمی سیگریز کرکے بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم حکامِ بالا کو متنبّہ کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ آپ پر عائد ہوتی ہے،حکام بالا بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ داری سرانجام دینے میں اب تک مکمل طور پر ناکام ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں