SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور

بدھ 24 اپریل 2024 22:36

SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17  لاگو کرنے پر زور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کے بیمہ سیکٹر کو جدید بنانے اور صارفین کو تیز تر اور وسیع سروسز کی فراہمی کے پیش نظر، انشورنس کمپنیوں میں انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز، آئی ایف آر ایس لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس عامر خان نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تمام کمپنیاں کم جنوری 2026 تک اس اسٹینڈرڈ کو اپنانے کے لئے اقدامات کریں۔

عامر خان نے شرکائ کو آگاہ کیا کہ بین الاقوامی رپورٹنگ کے معیارات کو اپنانا پاکستان کی انشورنس انڈسٹری کو جدید اور مستحکم بنانے کے لئے ایس ای سی پی کی اہم ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اسٹینڈرڈ کے نفاذ میں مزید تاخیر کے نتیجے میں پاکستانی کا بیمہ سیکٹر دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں سے بہت پیچھے رہ گی ہے۔ ُکانفرنس میں کورین اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈز بورڈ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور شرکائ کو اپنے IFRS 17 کو لائف انشورنس، نان لائف انشورنس اور ری انشورنس کاروبار کے کاروباری شعبوں میں نفاذ کے تجربے سے آگاہ کیا ۔ سیمینار میں صنعت کے مختلف کھلاڑیوں، ماہرین، کنسلٹنٹس اور ایس ای سی پی کے پالیسی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں