پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان

جمعرات 25 اپریل 2024 21:55

پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جس کی وجہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک گرگئی،پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں