روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.660 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم871 ملین ڈالر سے تجاوزکرگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 7.660 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے۔

مارچ کے مہینہ میں آرڈی اے کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں نے 182 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 17 ملین ڈالرکی پاکستان سے دیگرممالک کومنتقلی ریکارڈکی گئی ہے، آرڈی اے کے آغاز سے لیکراب تک ان اکائونٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر1.576 ارب ڈالرکی پاکستان سے دیگرممالک کومنتقلی ہوئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم بھی 871 ملین ڈالرتک پہنچ گیاہے۔مارچ کے اختتام تک سمندر پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 312 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 528 ملین ڈالراورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 31 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں