گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:11

گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ شبلی فراز، میری اور دیگر ساتھیوں کی کیس میں اگلی تاریخ ہوئی ہے، پورے پاکستان میں ہم سب کے خلاف بوگس کیس بنے ہوئے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ اسی جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی آنا چاہ رہے تھے لیکن واویلا مچایا گیا، سازش کے تحت یہاں اور دیگر جگہوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو غائب کردی گئی، سی سی ٹی وی ویڈیوز منظر عام پر لانے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں