وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں

اتوار 28 اپریل 2024 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی حکومت کو درپیش چیلنجوں سے جلد نکالنے کے لئے اہم بات چیت کے متمنی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے سعودی عرب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب ہیں۔یہ اجلاس عالمی تعاون،ترقی اور توانائی پر ہے۔وہ اس اجلاس کے موقع پر اپنی حکومت کو درپیش چیلنجوں سے فوری نمٹنے کے لئے اہم ملاقاتوں کے متمنی ہیں۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں