پولیس کریکٹر ،جنرل ویری فکیشن اور فارنر رجسٹریشن کیلئے بھی فیس عائد

موٹرسائیکل ویری فکیشن کی فیس 500 سے بڑھا کر 1000 کر دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وفاقی دارلحکومت کی مثالی پولیس نے بھی عوام کو سرکاری طور پر لوٹنے کیلئے طریقہ کار بنا لیا ہے ، پولیس کریکٹر ،جنرل ویری فکیشن اور فارنر رجسٹریشن کیلئے بھی فیس عائد کردی گئی جبکہ گاڑی فرانزک ،موٹر سائیکل اور گاڑی کی ویر ی فکیشن فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس جنرل ویری فکیشن اور فارنر رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے ادا کرنا ہونگے، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس جنرل ویری فکیشن اور فارنر رجسٹریشن کی اس سے قبل کوئی فیس نہ تھی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی فرانزک کی فیس 2500 سے بڑھا کر 3500 کر دی گئی اسی طرح موٹرسائیکل ویری فکیشن کی فیس 500 سے بڑھا کر 1000 کر دی گئی جبکہ کار ویری فکیشن فیس بھی 1000سے بڑھا کر 1500 کر دی گئی۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں