یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام

بدھ 1 مئی 2024 13:19

یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ محنت کشوں کے عالمی دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنتی، لگن اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے حاصل ہو تا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہر سال یوم مزدور ہمیں دنیا بھر میں اپنی قوموں کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کشوں کی قربانیوں اور انمول شراکت کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی اجتماعی بھلائی کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں