پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21 مئی کو منایا گیا

منگل 21 مئی 2024 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن منگل کو منایا گیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد بھوک اور غربت سے نمٹنے کےلئے پسماندہ ممالک میں فروغ پذیر چائے کی صنعت کی ترقی کے لئے اقوامِ عالم کی حوصلہ افزائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ گرمی ہو یا سردی چائےملک سمیت دنیا بھر میں ایک مقبول ترین مشرو ب کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

ملک میں چائے ہماری ثقافت کا حصہ بن چکی ہے اور چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور ہر روز تقریبا 2 ارب افراد دن کا آغاز چائے سے کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں چائے کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور پسماندہ ممالک کی طرف سے چائے کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے مطالبات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ہر سال 21 مئی کو چائے کا عالمی دن منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی یوم چائے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ حکومت اور شہریوں کو چائے کی صنعت کے عالمی کارکنوں اور کسانوں پر چائے کی تجارت کے اثرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں