پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ، اگر جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کیخلاف ایکشن لے گی،شوکاز

ہفتہ 11 مئی 2024 15:40

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیاجس کے مطابق آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دئیے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے،آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں اور اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں