وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دیدی

پیر 13 مئی 2024 17:41

وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دیدی۔کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں