آئی ایم ایف کی چارسالوں میں مہنگائی کم اورذخائر20 ارب سے زائد کی پیشگوئی

پیر 13 مئی 2024 19:09

آئی ایم ایف کی چارسالوں میں مہنگائی کم اورذخائر20 ارب سے زائد کی پیشگوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) آئی ایم ایف نے 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی اور سرکاری ذخائر 20 ارب سے زائد کی پیشگوئی کر دی ،آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مالی سال 2028 تک مہنگائی شرح 6.5 فیصد تک گر جائے گی،مالی سال 2027 میں بھی مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک رہے گی جبکہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 7.

(جاری ہے)

6 فیصد رہے گی، رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد رہے گی،آئی ایم ایف نے آئندہ 4 سالوں میں جی ڈی پی گروتھ میں بھی مسلسل اضافے کی پیش گوئی کی ہے ،جس کے مطابق 2028 تک پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف نے چار سالوں میں سرکاری ذخائر میں مسلسل اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2028 میں پاکستان کے سرکاری ذخائر 20.2 ارب ڈالر ہو جائیں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں