اسحاق ڈار کی ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

چارٹر اور تنظیم کے بنیادی نظریات کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

پیر 13 مئی 2024 21:50

اسحاق ڈار کی ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سفیر ڑانگ منگ سے ملاقات کی ہے ،سینیٹر اسحاق ڈارنے شنگھائی اسپرٹ میں بیان کردہ ایس سی او چارٹر اور تنظیم کے بنیادی نظریات کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ اورایس سی او کے سیکورٹی اور ترقیاتی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کیاہے، نائب وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا اورایس سی او کے رکن ممالک کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک مؤثر طریقے سے تعاون کریں، تمال رکن ممالک ایس سی او کے پورے خطے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی صلاحیت کو بروئے کار لائیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی جاری سربراہی میں پاکستان کے اقدامات اور شراکت پر بھی بات ہوئی ،سفیر ڑانگ نے سربراہی سنبھالنے پر حکومت پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تنظیم کے سربراہان حکومت نے سربراہ کے طور پر اپنے دور میں ایس سی او سیکرٹریٹ کی پاکستان کو مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں