سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے چیف وہپس کا اجلاس، موجودہ سیشن سترہ مئی تک جار ی رہے گا

پیر 13 مئی 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں نے اتفاق رائے سے طے کیا ہے کہ موجودہ سیشن 17 مئی تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ 25۔2024ء کے سلسلہ میں اسمبلی کا اجلاس 6 جون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے چیف وہپس کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اعجاز جاکھرانی، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، نور عالم خان، گل اصغر خان، ریاض فتیانہ، خالد حسین مگسی، بلال اظہر کیانی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ قومی اسمبلی کا رواں سیشن 17 مئی تک جاری رہے گا، صدر مملکت کے خطاب پر پیش کردہ شکریہ کی تحریک کے حوالہ سے اجلاس میں وقت کا تعین بھی کیا گیا۔ اجلاس میں سٹیڈنگ کمیٹیوں اور قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی تشکیل کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ اجلاس 6 جون کو شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں