پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کو ٹھیکے پردینے کی تجویزپیش کردی
سمیں بلاک کرنے کی ایف بی آر کی اپروچ مضحکہ خیز ہے یہ صرف ٹیلی کام سیکٹر کے ساتھ ایسا نہیں کر رہے بلکہ ہر کاروباری سیکٹر اس سے متاثر ہے‘بنک‘ ریئل سٹیٹ ‘ اور آٹو کمپنیوں ٹیکس جمع کرکے دے رہی ہیں تو 30 ہزار سے زیادہ کا عملہ‘ محکمے کے افسران اور اہلکاروں کی بھاری تنخواہوں اور عمارتوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ ایف بی آر خود صرف دو فیصد ٹیکس جمع کرتا ہے .پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محسن ندیم‘لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید کی گفتگو
میاں محمد ندیم پیر 13 مئی 2024 23:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپنے اہداف کو پوار کرنے کے لیے ایف بی آر ریئل سٹیٹ ‘ بینکوں اور آٹو کمپنیوں پر دباﺅ ڈال کر ٹیکس جمع کرتا ہے اس بار نان فائلرز سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر کو امتحان میں ڈال رکھا ہے اگر ٹیلی کام کمپنیوں نے ہی ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے قربانی دینی ہے تو ایف بی آر میں ملازمین اور افسران کے لاو لشکر کی کیا ضرورت ہے؟. انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا تقریباً 30 ہزار سے زیادہ کا عملہ ہے اور 98 فیصد ٹیکس کمپنیاں ٹیکس ودہولڈ کر کے اکٹھا کرتی ہیں صرف دو فیصد ٹیکس ایف بی آر خود اکٹھا کرتا ہے محکمے کے افسران اور اہلکاروں کی بھاری تنخواہوں اور عمارتوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اپریل میں ایف بی آر نے 63 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا اس سے بہتر ہے کہ ایف بی آر کو ٹھیکے پر دے دیا جائے اس سے ملک کو اربوں روپے کی ماہانہ بچت ہو سکتی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید نے کہا کہ ایف بی آر کا موقف ہے کہ جن افراد کی موبائل سم بند کرنے کا کہا گیا ہے ان کے بینک اکاﺅنٹس میں بڑی ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں لیکن وہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر رہے تو یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کیوں استعمال نہیں کر رہا؟ اگر ایف بی آر کو پتہ ہے کہ فلاں شخص بڑی ٹرانزیکشنز کرنے کے بعد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہا توقانون کے مطابق ٹیکس نادہندہ کو تین نوٹس بھیجے اس کے بعد آرڈر پاس کرے اور پھر ریکوری کا آرڈر بھیجے اور بینک اکاﺅنٹ اور اس میں موجود رقم کو منجمندکر دے اس سے ٹیکس ریکوری بھی زیادہ ہو گی اور ٹیکس فائلرز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگا. عبدالوحید نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ تیز اور موثر قانونی طریقہ ہے موبائل سمیں بند کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے پاکستان میں ایک سو روپے کی نئی سم مل جاتی ہے کوئی بھی شخص سم بند ہونے پر، بیٹے، بھائی، بیوی کے نام کی سم نکلوا لے گا وہ اپنا کاروبار اور معاملات زندگی آسانی سے چلائے گا اور ایف بی آر کو بھی ٹیکس فائلرز میں اضافہ بھی نہیں ہوگا ایف بی آر کو سوچنا چاہیے کہ اپنے اختیارات استعمال کرنے کی بجائے دوسروں کے اختیارات کی بھیک مانگنا مناسب نہیں. ایک ٹیلی کام کمپنی کے ڈائریکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس وقت ٹیلی کام کمپنیاں تقریباً 80 ارب روپے کا ٹیکس ایف بی آر کو دے رہی ہیں ہر کال، میسج اور انٹرنیٹ پیکج پر عوام سے ٹیکس وصول کر کے ملکی خزانے میں جمع ہوتا ہے اس فیصلے سے ایف بی آر کی آمدن میں بھی کمی آ سکتی ہے اس کے علاوہ ٹیلی کام سیکٹر نے صارفین سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کر رکھا کہ وہ ایف بی آر کے کہنے پر ان کی سم بند کردیں گے ایسا کرنے سے صارفین ٹیلی کام کمپنی پر کیسز کر سکتے ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہوگا جو ملک کے لیے اچھا نہیںانہوں نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیاں بیرون ممالک کے سرمائے سے چل رہی ہیں اگر ان کی آمدن میں کمی ہو گی تو بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں ٹھہرانا مشکل ہو سکتا ہے ایک طرف سعودی سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کی درخواست کی جا رہی ہے اور دوسری طرف پہلے سے موجود سرمایہ کار کمپنیوں کے منافع پر لات مارنے کی تیاری ہو رہی ہے یہ مناسب نہیں. کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ اس وقت موبائل سمیں منی بینک اکاﺅنٹس کے طور پر کام کر رہی ہیں، بینکنگ لین دین متاثر ہو گا براہ راست ترسیلات زر اور خاندان کے افراد کی مالی مدد سمیت کئی معاملات متاثر ہو سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب سرکاربغیرسوچے سمجھے کسی کام کو کرنے کا ٹھان لیتی ہے تو اس کے راستے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں رہتی ملک میں ٹوئٹر بند ہے کس نے کیا، کیوں کیا اور کیسے کیا؟ کچھ معلوم نہیں لیکن جب سرکار نے کچھ کرنے کا فیصلہ کر لیا تو پھر اس نے کسی سے کچھ نہیں پوچھا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید ایف بی آر ٹیکس فائلرز اور آمدن بڑھانا نہیں چاہتا اس لیے ایسے بچکانہ فیصلے کررہا ہے.
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات
28مئی قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس قائم کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل لیکن قابل ذکر راستے کی داستان کی عکاسی ..
پاکستان کی رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
پاکستان اور ہنگری کا دوطرفہ تعلقات میں مثبت سمت برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے لئے مل ..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
ادیس ابابا میں ایتھیو پاکستان بزنس فورم کا انعقاد ، 500 کاروباری شخصیات کی شرکت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابط ، بیٹے کی ضمنی انتخابات ..
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے،شزہ فاطمہ
یوم تکبیر تعطیل کے پیش نظرنادرا کے ملک بھر میں دفاتر(کل)بند رہیں گے
یوم تکبیر مادر وطن کے تحفظ کے لئے قوم کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے ، چوہدری سالک حسین
ایٹمی دھماکوں کے 26 سال مکمل ہونے پر ایم کیوایم اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کرے گی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
-
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
-
جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کرسکیں، اس کا کوئی نظریہ یا اصول نہیں
-
شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
عمران خان کا شیخ مجیب الرحمان سے موازنہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے