صدر مملکت کا ژوب میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، میجر بابر خان شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات کو سراہا

بدھ 15 مئی 2024 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے میجر بابر خان شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں صدرآصف علی زرداری نےفرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہید کے ورثا سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔صدر مملکت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں