وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جمہوریہ سلوواکیہ کے ہم منصب رابرٹ فیکو پر حملے کی مذمت

جمعرات 16 مئی 2024 15:32

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جمہوریہ سلوواکیہ کے ہم منصب رابرٹ فیکو پر حملے کی مذمت
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر افسوسناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اوران کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ان نازک لمحات میں جمہوریہ سلواکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں