سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور 20 سے 24 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

جمعہ 17 مئی 2024 15:29

سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور 20 سے 24 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) جنوبی ایشیاء کے ممالک کے علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور سارک کے رکن ممالک کے پہلے اور تعارفی دورے پر20 سے 24 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ سارک کے سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں قیام کے دوران پاکستان میں قائم سارک اداروں کے دفاتر کا دورہ کرنے کے علاوہ سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دانشوروں سے بات چیت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں