وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کا دو روزہ دورہ کرینگے

جمعہ 17 مئی 2024 18:07

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قازقستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے 20 اور21 مئی کو قازقستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قازقستان کے دورے کے دوران آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم منصبوں اور دیگر شریک رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں