حکومت کا کرغزستان واقعے کی تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

4 سے 5 پاکستانی طالب علم زخمی ہوئے، آج مزید 540 طالب علم وطن پہنچیں گے، کرغز حکومت نے آج دورہ نہ کرنے کی درخواست کی جس پر دورہ منسوخ ہوا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 19 مئی 2024 14:51

حکومت کا کرغزستان واقعے کی تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2024ء ) حکومت نے کرغزستان واقعے کی تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود اس سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، واقعہ صرف پاکستانیوں سے متعلق نہیں تھا، طالب علموں کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوئے، تشدد تمام غیر ملکی طالب علموں پر کیا گیا، معاملہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا، 4 سے 5 پاکستانی طالب علم زخمی ہوئے، آج مزید 540 طالب علم وطن پہنچیں گے، ایئرفورس ایئر بس کے ذریعے طلبہ کو پاکستان لایا جارہا ہے، واقعے کی آزاد تحقیقات کیلئے وفد کرغزستان بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگاموں میں 4 سے 5 پاکستانی طالب علم زخمی ہوئے ہیں، مجموطی طور پر 15 سے 16 طالب علم زخمی ہوئے، کرغز حکومت مسلسل معاملات کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، کرغزستان کے سکیورٹی ادارے مکمل طور پر فعال ہیں، جمعہ کے بعد کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، 50 طلبہ نے سفارتخانے میں اندراج کروایا ہے، گزشتہ روز 130 پاکستانی طالب علم واپس وطن پہنچے، آج مزید 540 طالب علم پاکستان پہنچیں گے، ایئرفورس ایئربس کے ذریعے طلبہ کو پاکستان لائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارنہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ایمرجنسی یونٹ کو فعال کیا گیا، کرغز حکومت نے آج دورہ نہ کرنےکی درخواست کی، جس پر دورہ منسوخ ہوا، کرغزستان کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی اور ان سے رابطے میں ہیں، واقعے مین کسی ایک بھی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت نہیں ہوئی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، 2 دن سے وہاں امن ہے اور کچھ طالب علم وطن واپس آنا نہیں چاہتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں