میر بہروز ریکی صدر آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن کی قائمقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

معدنیات کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور اس شعبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وفد کو تعاون کی یقین دہانی

پیر 20 مئی 2024 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) میر بہروز ریکی صدر آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسیشن نے وفد کے ہمراہ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔پیرکوجاری بیان کے مطابق قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے معدنیات کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور اس شعبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بلوچستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے ہے، اللہ نے صوبہ بلوچستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔سیدال خان نے کہاکہ صوبے میں امن وامان ہو گا تو سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،امن وامان کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے معدنیات کا شعبہ ناگزیر ہے اور ملک کو درپیش مسائل کا سیاسی حل نکالنا چاہئے۔

ملاقات میں معدنیات کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے قائمقام چیئرمین سینیٹ نے وفد سے تجاویز طلب کیں۔انہوںنے کہاکہ تحریری تجاویز کی بدولت متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کاری میں آسانی ہوگی۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ چھوٹے مائن اونرز اور کان کنی میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ بھی ضروری ہے۔اس موقع پروفد نے مطالبہ کیاکہ مائننگ کو صنعت کا درجہ دیا جائے ۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں عوام کی خدمت بنیادی مشن ہے، گراس روٹ لیول کے مسائل سنیں گے تو حل نکلے گا۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے مائنز کے شعبے کو تقویت ملے گی، معاشی ترقی کا ہدف حاصل ہو گا۔وفد نے قائم مقام چیئرمیں سینیٹ سیدال خان کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میںراجہ نوید اختر ستی ، سردار ندیم حیات ، سید عباس شاہ ، راجہ ناصر جمال ، عبدالواجد اور دیگر وفد میں شامل تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں