عوام الناس کو سستی اشیائے ضروریہ بہم پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی مثبت،عوامی پذیرائی واضح ثبوت ہے۔خواجہ رمیض حسن

عوام احتجاج،تقسیم انتشار اور نفرت کی سیاست سے عاری ہے، مستحکم ریاست بہترین مسقبل کی ضامن ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2024 15:55

عوام الناس کو سستی اشیائے ضروریہ بہم پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی مثبت،عوامی پذیرائی واضح ثبوت ہے۔خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ عوام احتجاجی سیاست، انتشار اور نفرت کی سیاست سے عاری ہے، مستحکم ریاست بہترین مسقبل کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی اور عزت نفس کا تحفظ دیگر لوازمات کی نسبت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود پر فوکس وقت کی اہم ضرورت ہے عوام الناس کو سستی اشیائے ضروریہ بہم پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی تسلی بخش،عوامی پذیرائی واضح ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں