آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول

بدھ 22 مئی 2024 18:43

آئی کیوب کیو، 9 ہزارکلو میٹرسے چاند کی لی گئی تصاویرموصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) آئی کیوب کیو کی جانب سے 9 ہزار کلو میٹر کے فاصلے سے چاند کی لی گئی تصاویر موصول ہو رہی ہیں، یہ تصاویر فی الحال بہت فاصلے سے لی جا رہی ہیں۔یہ بات ٹیم ممبر آئی کیوب کیو ڈاکٹر خرم خورشید نے خصوصی گفتگو میں کہی ۔ڈاکٹر خرم خورشیدنے کہا کہ آئی کیوب کیو کامیابی سے اپنا سفر چاند کے گرد جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ 200 کلو میٹر کے فاصلے سے چاند کی تصاویر لی جائیں۔ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ چین کا سیٹلائٹ چینگ ای 6 جون کے پہلے ہفتے میں چاند کی سطح پر اترے ۔انہوں نے بتایا کہ چینی سیٹلائٹ چاند کی مٹی اکٹھی کرے گا، پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو 3 مئی کو چینی اسپیس لانچ سائٹ سیچین کے سیٹلائٹ چینگ ای کے ذریعے چاند کے مدار کی سمت بھیجا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں