یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر

پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجودہ حکومت نے ہماری پارٹی کے مرکزی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 24 مئی 2024 10:31

یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں، پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجودہ حکومت نے ہماری پارٹی کے مرکزی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا، پی ٹی آئی کے پاس متبادل آپشن ہے اور ہم اسی جگہ میٹنگ کریں گے،پارٹی سیکرٹریٹ کی عمارت بہت زمانوں سے یہاں موجود ہے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھاکہ آپ کے پاس کوئی نوٹس ہے، سی ڈی اے اہلکاروں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی نوٹس نہیں، اور نہ ہمیں ان کی جانب سے کھبی کوئی نوٹس ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سی ڈی اے سمجھتی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات ہے تو پہلے ہمیں بتاتی۔

(جاری ہے)

تجاوزات تھیں تو ہمیں بتایا جاتا ہم خود اس کو گرا دیتے لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، مرکزی دفتر سیل کرنے اور گرانے کیخلاف عدالت جائیں گے۔ اسی مرکزی دفتر کی گری ہوئی دیوار کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ یہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں لیکن ہم پرامن رہیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ رات کے اندھیرے میں ایسے حملے کئے جارہے ہیں۔ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی اور کچھ سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کی جائے۔

سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھا کوئی آرڈر ہے تو دکھائیں مگر وہ نہیں دکھا سکے، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتاتے ہم خود انہیں گرا دیتے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کرکے، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا۔ ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔رات کے اندھیرے میں چھپ کر ہمارے اوپر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات گئے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیاتھا اور دفتر سیل کردیاتھا۔اسلام آباد میں سی ڈی اے حکام نے اسلام آباد پولیس کی نگرانی میں رات گئے آپریشن کیا تھا۔سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ کارروائی تجاوزات کے قیام اور عمارت کے غیر متعلقہ استعمال پر کی گئی ہے جس میں بھاری مشینری نے حصہ لیا اور سینٹرل سیکریٹریٹ کے ارد گرد رکھے کنٹینرز، سیکیورٹی بیریئرز اور دیگر مبینہ تجاوزات کو مسمار کر دیاگیاتھا ۔

سی ڈی اے کاکہنا تھا یہ عمارت سرتاج علی نامی شخص کے نام ہے جسے رہائشی عمارت سے سیاسی دفتر میں بدلا گیا جس پر متعلقہ مالک کو بارہا نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں تاہم قانون پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں