پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش

جمعہ 24 مئی 2024 12:23

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) نے چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش کی ہے۔ پی آئی اے کے اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کے پر کشش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا پر کشش موقع فراہم کرنا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے ملکی او غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے پر فضا سیاحتی مقامات کے سفر میں سہولت کے لئے پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔

حالیہ گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سیاح شمالی علاقہ جات کا رخ کر رہے ہیں ایسے میں پی آئی اے بھی اپنے مسافروں کو پر فضا منازل کی طرف سفر میں سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ سیاح زیادہ سے زیادہ اس پیشکش سے استفادہ کر سکیں۔ واضح رہے اے کلاس کے ہوٹلوں نے صرف پی آئی اے کے مسافروں کے لئے 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں