متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

جمعہ 24 مئی 2024 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر درج مقدمہ کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما وکلا علی سہیل خان، مرتضی طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی۔بعدازاں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی گئی۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے ملک کے حالات مزید ابتر ہوں گے، حالات جس طرف جا رہے ہیں ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اعظم سواتی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں جب تک کوئی بھی جج ہو، جرنیل یا کسی مکاتب فکر سے ہو قانون کے تابع نہیں ہوگا ملک نہیں چل سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں